Home >> Conditions

Conditions

شرائط داخلہ

والدین غور سے پڑھیں۔مندرجہ ذیل قوائد توڑنے پر3وارنگز دے کر بچےکا نام سکول سے خارج کردیا جائے گا۔اور داخلہ فیس ادا کئے بغیر ہرگز دوبارہ داخلہ نہ ہوگا۔
١۔ بچے کا مقررہ وقت پر سکول چھوڑنا لازم ہوگا۔5 منٹ سے زیادہ کی لیٹ ہرگز برداشت نہ ہوگی اور بچہ غیر حاضر تصور ہوگا۔
٢۔ 03 دن سکول سے غیر حاضر رہنے پر بچے کانام سکول سے خارج کر دیا جائے گا۔
٣۔ بغیر اطلاع چھٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔لہذا ایسی چھٹی پر بچے کانام سکول سے خارج کردیاجائےگا
٤۔ بچہ اگرکسی بداخلاقی گلے ملنا،کندھے پر ہاتھ رکھ کر چلنا ،کسی کا الٹا نام پکارنا یا کسی دوسرے بچے کو چوم لینا وغیرہ کا مرتکب ہوا تو سکول سے نام خارج کر دیا جائے گا۔
٥۔ سکول پروگرام کے مطابق اگر کسی لانگ مارچ یا کسی دورے کا اہتمام ہو تو والدین پورا تعاون کریں گے ۔
٦۔ بچے کا یونیفارم اور دیگر لباس جو بھی ادارہ کی طرف سے بتایا جائے مہیاکرنا اور صاف ستھرا رکھنا والدین کی ذمہ داری ہوگی۔
٧۔ روزانہ شوز پالش اور دانتوں کی صفائی گھر سے چیک کرکے بھیجا جائے۔
٨۔ ایک بار جمع ہونے والی فیس کسی صورت واپس نہ ہوگی ۔
٩۔ اگر بچہ بیمار رہےیا کسی بھی وجہ سے مہینہ غیر حاضر رہے تو فیس پوری ادا کرنی ہوگی۔
١٠۔ جو بچہ جماعت نہم یا دہم میں پڑھ رہا ہوگا ۔اگر وہ داخلہ کے وقت تک ٪75 مارکس اور ٪95فیصد حاضری ظاہر کرے گا تو اس کا داخلہ ریگو لر ورنہ بطور پرائیویٹ طالب علم بھیجاجائے گا۔کوئی عذر بہانہ نہ مانا جائے گا۔