Home >> Dua

Dua

نور پور پبلک ہائی سکول (فار بوائز) اختر آباد جوئیانوالہ موڑ شیخوپورہ
دعا

یا اللہ:۔ تو بڑا حکیم ہے ہمیں حکمت عطا فرما۔
یااللہ:۔ تو بڑا رحیم ہے ہم پر رحم فرما۔
یا اللہ:۔ تو بڑا کریم ہے ہم پر اپنا کرم فرما۔
یااللہ:۔ ہمیں اپنے پیارے رسولﷺ کے عشق میں غرق فرما۔
یااللہ:۔ ہم پر علم، تدبر، فکر اور کائنات کو سمجھنے کے دروازے کھول دے۔
اے پیارےاللہ:۔  ہمارے سینے کھول دے اورانسانیت کیلئے نفع بخش علم سے بھر دے۔
یااللہ:۔  ہمارا علم ہمارے لئے اور ہمارے والدین کیلئے صدقہ جاریہ بنا دے۔
یااللہ:۔ ہمارے والدین کو وافر رزق اور رزقِ حلال کمانے کی طاقت عطا فرما۔
یااللہ:۔  بریگیڈر جاوید احمدستی کی آل اولاد کو برکت عطا فرما۔
یااللہ:۔  ہم میں عبدالستار ایدھی جیسی خدمت کرنے کا جزبہ پیدا فرما۔
یااللہ:۔ اس سکول کے بانیوں پر اپنی شفقت عطا فرما۔
یااللہ:۔ اس سکول کے کردنواح پر اپنی رحمت عطا فرما۔
یااللہ:۔ اس سکول کے جو بھی خیر خواہ ہیں ان کو آسانیاں عطا فرما۔
یااللہ:۔ ہمارے جو بھی عزیزاوقارب اور مسلمان اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان کی مغفرت فرما
یااللہ:۔ اس سکول کے اساتذہ اکرام کو عزت و تکریم بخش۔
یااللہ:۔ قائداعظمؒ علامہ اقبالؒ اور سرسیداحمدخاں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
یااللہ:۔  ہمارے پیارے وطن پاکستان کو امن سکون عطا فرما اوراسے اقوام عالم میں معتبر مقام عطا فرما

<<<  آمین  >>>